احمد آباد ، 23 دسمبر (یواین آئی) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی سالانہ عام میٹنگ (اے جی ایم) جمعرات کے روز ہوگی جس میں آئی پی ایل کو2022 سے 10 ٹیموں کاٹورنامنٹ کرانے پر فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔
آئی پی ایل کا
2020 ایڈیشن ستمبر سے نومبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) میں ہوا تھا جس میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔
آئی پی ایل کا 2021 سیزن اپریل میں شروع ہونا ہے اور یہ آٹھ ٹیموں یا نو ٹیموں کا ہوگا لیکن اس کا فیصلہ لاجسٹک کی بنیاد پر کیا جائے گا۔