: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/18اپریل(ایجنسی) بی سی سی آئی کو مزید شفاف بنانے کے لئے لا کمیشن نے بڑی تبدیلی کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ کمیشن نے اس کے لئے بی سی سی آئی کو آرٹی آئی کے تحت لانے کا مشورہ دیا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ پرائیویٹ ادارہ ہونے کی وجہ سے بی سی سی آئی کو ابھی تک آرٹی آئی سے چھوٹ ہے۔ دنیا کے سب سے مالدار کرکٹ بورڈ میں شفافیت بڑھانے اور بدعنوانی کو ختم کرنے کےلئے یہ تجویز دی گئی
ہے۔
لا کمیشن نے بی سی سی آئی میں بڑی تبدیلی کرنے سے متعلق اپنی رپورٹ سرکار کو سونپ دی ہے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ بی سی سی آئی کو آرٹی آئی کے دائرے میں لایاجائے۔ لا کمیشن نے سرکار سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بی سی سی آئی کو ایک پبلک باڈی کا درجہ ملے۔ بی سی سی آئی کو نیشنل اسپورٹس فیڈریشن (این ایف ایس) کا درجہ دیاجائے۔ بی سی سی آئی کے خلاف کورٹ میں بھی اپیل ڈالی جاسکے، چاہے معاملہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ہی کیوں نہ ہو۔