نئی دہلی، 13 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان کے کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کو آئی پی ایل میچوں سے کمائی گئی رقم پر انکم ٹیکس میں چھوٹ نہیں دی جا رہی ہے۔
لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں پیرز کے روز اس کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری نے کہا کہ بی سی سی آئی انکم ٹیکس ایکٹ
1961 کے سیکشن 11 کے تحت چھوٹ کا دعویٰ کررہا ہے لیکن اسیسنگ آفیسر نے چھوٹ دینے سے انکار کیا ہے اور آئی پی ایل اور دیگر سرگرمیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ٹیکس کے دائرے میں لایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس (اپیل) کے احکامات کے خلاف کی گئی بی سی سی آئی کی اپیل انکم ٹیکس اپیل اتھارٹی کے سامنے زیر التوا ہے۔