ممبئی، 28 نومبر (ایجنسی) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئندہ ایمرجنگ نیشنس کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔
حال ہی میں معاوضے کے سلسلے میں کیس جیتنے والی بی سی سی آئی نے ہندوستانی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کیا ہے۔
نیشنس کپ کی میزبانی پاکستان اور سری لنکا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں. لیکن بي سي سي آئي کے انکار کے بعد ہندوستانی ٹیم سری لنکا میں اپنے مقابلے کھیلے گی جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی کولمبو میں ہوگا۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">پی سی بی افسر نے کہا کہ ہندوستان کسی بھی حالت میں پاکستان کے ساتھ دوبارہ کرکٹ کھیلنے کو تیار نہیں ہے اور بی سی سی آئی کا ایک بار پھر پاکستان میں نیشنس کپ کیلئے ٹیم بھیجنے سے انکار اس بات کو ثابت کرتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تین میچ کرائے جائیں گے جبکہ باقی تین ساوتھنڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔
پاکستان بورڈ کے اہلکار نے کہا، "ہم نے نیشنز کپ کیلئے سیکورٹی کا مکمل انتظام کیا ہے اور مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کو 4 سے 10 دسمبر تک پاکستان میں رہتے ہوئے کسی طرح کی پریشانی نہیں ہوگی۔