نئی دہلی ، 14 ستمبر (یو این آئی) بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو اگلے سال انگلینڈ کے دورے پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیے دو اضافی ٹی 20 میچ کھیلنے کی پیشکش کی تصدیق کی ہے بی سی سی آئی نے کہا ہے کہ دونوں فریقوں کو مانچسٹر ٹیسٹ کی منسوخی سے پیدا ہونے والے تنازع کے پرامن حل کا فیصلہ کرنا چاہیے بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے پیر کے روز کہا کہ ہندوستان نے
انگلینڈ کے ساتھ دو اضافی ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ ای سی بی مانچسٹر ٹیسٹ کی منسوخی کی وجہ سے ہونے والے نقصان کو اس شرط کے ساتھ وصول کرسکے کہ دوبارہ نقصان کی تلافی کی مانگ نہ ہو۔
شاہ نے ایک بیان میں کہا ، یہ صحیح ہے کہ ہم نے اگلے سال جولائی میں انگلینڈ دورے کے دوران دو اضافی ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔
تین ٹی ٹوئنٹی کے بجائے، ہم پانچ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔