نئی دہلی 19مارچ (یواین آئی) انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے سال کے آخر میں ہندوستان میں ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم، میڈیا اور مداحوں کے ہندوستان میں داخلے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور اس کے سربراہ احسان مانی کی تشویش دورکی ہے۔
اطلاع کے مطابق بی سی سی آئی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ
کر یہ یقینی بنایا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم یا میڈیا کسی کو بھی ٹی-20 عالمی کپ کے لئے ہندوستان آنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔
بی سی سی آئی نے مرکزی حکومت کے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی اوسی) کو لکھے مکتوب کے حوالے سے اولمپک کمیٹی کو یہ یقین دیانی کرائی ہے کہ کسی بھی ٹیم کو کثیرمقصدی کھیل مقابلے کے لئے ہندوستان میں داخلے کے لئے انکارنہیں کیا جائے گا۔