چنئی یکم فروری (یواین آئی) ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی) ہنوستان اور انگلینڈ کے درمیان چنئی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران شائقین کو شامل کرنے کے امکان کو تلاش کررہا
ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 13 فروری سے شروع ہونا ہے۔
ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 5 فروری سے شروع ہوگی اور اس کا دوسرا میچ چنئی میں 13 فروری سے کھیلا جائے گا۔