کلکتہ/20مارچ(ایجنسی) ہندوستانی تیز گیند باز محمد سمیع پر ان کی اہلیہ کے ذریعہ عائد کیے گئے بدعنوانی اور گھریلو تشدد کے الزامات کی جانچ کررہی کلکتہ پولس کو بی سی سی آئی نے بتایا ہے کہ محمد سمیع فروری میں دو دن کیلئے دبئی گئے تھے ۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">کلکتہ پولس نے بی سی سی آئی کو خط لکھ کر محمد سمیع کے فروری کے شیڈول سے متعلق پوچھا تھا جب وہ جنوبی افریقہ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا حصہ نہیں تھے ۔
کلکتہ پولس کے جوائنٹ کمشنر (کرائم)پروین ترپاٹھی نے کہا کہ ہمیں بی سی سی آئی سے خط ملا ہے کہ محمد سمیع فروری 17,18کو دوبئی گئے تھے۔