راجکوٹ/7اپریل(ایجنسی) انڈین کرکٹ بورڈ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ وہ انکا اپنے فین پارک کو بڑے اور بہتر سطح پر تیار کرنے کی منصوبہ بندی ہے تاکہ ملک بھر کے زیادہ تر علاقوں میں کرکٹ پرستاروں تک انکی پہنچ بن سکے- آئی پی ایل فین پارک کی شروعات 2015 میں کی گئی تھی، اس میں جن شہروں میں میچ منعقد نہیں ہورہے ہیں وہاں کے
لوگوں کو کھلے علاقوں میں میچوں کی نشریات کرکے اسٹیڈیم جیسا ماحول دیا جاتا ہے.
ان علاقوں میں، ہفتے کے اختتام میں آئی پی ایل میچز کی نشریات کے لئے بڑی اسکرین پر نشر کیا جاتا ہے. اس میں پرستار مفت میں میچ دیکھ سکتے ہیں. بی سی سی آئی کے فین پارک سے جوڑے نمائندے اننت نے کہا کہ اس وقت 19 ریاستوں کے 36 شہروں میں یہ انتظام کیا گیا ہے.