کیپ ٹاؤن، 28 نومبر (یو این آئی) جانی بیرسٹوں (ناٹ آؤٹ 86) رن کی دھماکہ خیز نصف سنچری کی بدولت انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو جمعہ کے روز پانچ وکٹ سے ہراکر تین میچوں کی ٹی۔ 20 سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
جنوبی افریقہ نے فاف ڈو پلیسز کے 40گیندوں
میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 58 رن کی نصف سنچری والی اننگز کی بدولت 20 اوور میں چھ وکٹ پرع 179 رن بنائے جبکہ انگلینڈ نے بیرسٹوں کو 48 گیندوں میں 9 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 86 رن کی اننگز کے سہارے 19.2 اوور میں پانچ وکٹ پر 183 رن بنائے اور میچ جیت لیا۔