ڈھاکہ ، 10 اگست (یو این آئی) بنگلہ دیش کے بائیں ہاتھ کے سابق اسپنر مشرف حسین کورونا وائرس سے متاثرہ پائے گئے ہیں۔
38 سالہ کرکٹر کے والد
بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔
مشرف کے مطابق اتوار کو کورونا ٹیسٹ کے نتائج سامنے آنے کے بعد وہ بالکل ٹھیک ہیں اور گھر میں خود کو قرنطین کر چکے ہیں۔