اندور، 14نومبر (یو این آئی) محمد شمیع کی قیادت میں تیز گیندبازوں کی زبردست کارکردگی کی بدولت عالمی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم ہندستان نے بنگلہ دیش کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے ہی دن جمعرات کو 150پر سمیٹ دیا۔
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اس کا یہ فیصلہ سرے سے غلط ثابت ہوا اور
اپنے اوپنروں کو 12رن پر گنوانے کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم مقابلے میں واپسی نہیں کرسکی اور اس کی پہلی اننگز 58.3اوور میں 150رن پر ختم ہو گئی۔
محمدشمیع نے 13اوور میں 27رن پر تین وکٹ، ایشانت شرما نے 12اوور میں 20رن پر دو وکٹ، امیش یادو نے 14.3اوور میں 47رن پر دو وکٹ اور آف اسپنرروی چندرن اشون نے 16اوور میں 43رن دو وکٹ لئے۔