لاہور ، 10 اپریل (یو این آئی) کپتان نگار سلطانہ (101) اور شرمین اختر (ناٹ آؤٹ 94) کی شاندار بلے بازی کے بعد جنت الفردوس اور فہیمہ خاتون ( پانچ وکٹ ) کی مہلک گیند بازی کی بدولت بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم نے جمعرات کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں تھائی لینڈ کو 178 رن سے
شکست دے دی۔
رن کے ہدف کے تعاقب میں اتری تھائی لینڈ کی بلے باز بنگلہ دیش کی جنت الفردوس 272 اور فہیمہ خاتون کی بولنگ کا زیادہ دیر تک مقابلہ نہ کر سکیں اور ان کی پوری ٹیم 28.5 اووروں میں 93 رن پر آل آؤٹ ہو گئی۔
تھائی لینڈ کی جانب سے چنیڈا استھیر وانگ نے سب سے زیادہ 22 رن بنائے۔