ڈھاکہ، 12 نومبر (یو این آئی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ایک افسر نے جمعہ کے روز کہا کہ انہوں نے دیگر بین الاقوامی وعدوں کی وجہ سے آئرلینڈ کے آئندہ دورے کے دوران صرف تین ون ڈے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دراصل بنگلہ دیش کو مئی 2020 میں آئرلینڈ کے خلاف تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی
امید تھی لیکن یہ دورہ کورونا وبا کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
دریں اثنا، بی سی بی اور کرکٹ آئرلینڈ نے شیڈول کو دوبارہ ترتیب دیا اور دونوں بورڈز کے تیار کردہ اور متفقہ مسودے کے مطابق بنگلہ دیش کی اب صرف تین ون ڈے میچز میں شرکت متوقع ہے، جبکہ وہ 2023 میں دستیاب ونڈو کے دوران چار ٹی ٹوئنٹی کھیل سکتا ہے۔