پورٹ آف اسپین ، 30 دسمبر (یواین آئی) جیسن ہولڈر، کیرون پولارڈ اور نکولس پورن سمیت ویسٹ انڈیز کے اہم 10 کھلاڑی کورونا وبا اور نجی وجوہات کے سبب بنگلہ دیش کے آئندہ دورے سے ہٹ گئے ہیں۔
ہولڈر، پولارڈ اورپورن کے علاوہ شمران ہیتمرائر، ڈیرن بریوو، روسٹن چیز،
شیلڈن کاٹریل ، ایون لوئس اور شائی ہوپ جیسے اہم کھلاڑی اس دورے سے ہٹ گئے ہیں جبکہ فیبین ایلن اور شین ڈاورچ نجی وجوہات کے سبب خود ہی دورے سے ہٹ گئے ہیں۔
ہولڈر اور پولارڈ کی غیرموجودگی میں کریگ بریتھ ویٹ اور جیسن محمد کو بالترتیب ریسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا کپتان بنایا گیا ہے۔