کنگس ٹاؤن، 20 دسمبر (یو این آئی) ذاکر علی (72) ناٹ آؤٹ)، پرویز حسین ایمن (39) کی شاندار بلے بازی کی بدولت رشاد حسین ( تین وکٹ )، تسکین احمد اور مہدی حسن (دووکٹ ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت بنگلہ دیش نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 80 رن سے شکست دے کر تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز
میں کلین سویپ کیا۔
کل دیر رات کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کے 189 رن کے جواب میں بیٹنگ کا آغاز انتہائی خراب رہا اور اس نے 60 کے اسکور تک لگاتار چھ وکٹ گنوا دیئے۔
برینڈن کنگ (صفر)، جسٹن گریوز (چھ)، نکولس پورن (15)، روسٹن چیز (صفر)، کپتان روومین پاویل (دو) اور جانسن چارلس (23) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔