دبئی، 20 فروری (یو این آئی) محمد شامی ( پانچ وکٹ) اور ہر شیت رانا ( تین وکٹ ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں جمعرات کو بنگلہ دیش کی پوری ٹیم کو 49.4 اوور میں 228 رنز
کے اسکور تک محدود کر دیا۔
آج یہاں بنگلہ دیش کے کپتان نظم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والے بنگلہ دیش کا آغاز انتہائی خراب رہا اور 35 کے اسکور پر اس کی پانچ وکٹیں گر گئیں۔