ٹوکیو ، 07 اگست (یو این آئی) ہندوستان کے پہلوان بجرنگ پونیا نے ٹوکیو اولمپک میں تیسری پوزیشن کے مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہفتہ کے روز قازقستان کے کھلاڑی دولت نیاز بیکوف کو 0-8سے شکست دے کر کانسہ کا تمغہ جیت لیا۔
ہندوستان کا ٹوکیو اولمپک میں مجموعی طور پریہ چھٹا
تمغہ ہے اور اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے 2012 کے لندن اولمپک میں اپنے چھ تمغوں کی بہترین کارکردگی کی برابری کرلی ہے۔
ہندوستان کے پہلوان بجرنگ پونیا کے مردوں کے فری اسٹائل 65 کلوگرام زمرے میں کانسہ کا تمغہ جیتنے پر ان کےوالد نے اپنی خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا ، ’’ میرے بیٹے نے میرا خواب کو پورا کردیا ‘‘۔