نئی دہلی، 23 اپریل (ایجنسی)ہندستان کے ا سٹار پہلوان bajrang-punia بجرنگ پونيا اور پروین رانا نے چین میں چل رہی ایشیائی کشتی کے فری اسٹائل میں اپنے زمروں کے
فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔
دولت مشترکہ اور ایشیائی کھیلوں کی طلائی فاتح اور عالمی چمپئن شپ کے سلور فاتح بجرنگ نے اپنے تمام مقابلے آسانی سے جیتتے ہوئے 65 کلوگرام فری اسٹائل کے فائنل میں جگہ بنا لی۔