بنکاک، 29 جنوری (یو این آئی) عالمی چیمپئن ہندستان کی پی وی سندھو نے ورلڈ ٹور فائنلس بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں جمعہ کو اپنے گروپ -بی میں جیت حاصل کی جبکہ کدامبنی شری کانت کو لگاتار تیسری شکست کا سامنا کرنا
پڑا۔
اپنے پہلے دو میچ ہارنے کے بعد سندھو نے آخری گروپ میچ میں تھائی لینڈ کی پورن پاوی چوکووانگ کو 42 منٹ میں 18-21، 15-21 سے شکست دی۔
لیکن سندھو جیت کے باوجود گروپ میں چوتھے اور آخری مقام پر رہیں۔