the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی29جنوری(یواین آئی)بیڈ منٹن کی مشہور کھلاڑی سائنانہوال بی جے پی میں شامل ہوگئیں۔ہریانہ میں پیداہوئی 29سالہ سائنا نہوال، حیدرآبادمیں رہتی ہیں۔وہ ہندوستان میں مشہور کھلاڑیوں میں شمار کی جاتی ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد بھی کافی ہے۔سابق نمبر ون کھلاڑی کو کھیل میں ملک کے سرکردہ ایوارڈس راجیو کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔انہوں نے 24بین الاقوامی خطابات پر اپنا قبضہ جمایا۔لندن اولمپکس میں انہوں نے برونز میڈل حاصل کیاتھا۔نہوال 2009میں عالمی نمبر دو کھلاڑی رہ چکی ہیں اور 2015میں انہوں نے ورلڈ نمبرون کھلاڑی کا مقام حاصل کیا تھا۔ سائنا نہوال کی بی جے پی میں شمولیت دہلی انتخابات سے پہلے ہوئی ہے۔گزشتہ سال کئی کھلاڑیوں بشمول کرکٹر گوتم گمبھیر،ببیتا پھوگاٹ نے بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ہریانہ انتخابات سے پہلے ریسلر سشیل کمار اور ببیتا پھوگاٹ نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ان کے ساتھ ہاکی ٹیم کے کپتان سندیپ سنگھ بھی بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔سنگھ کو انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیر بنایاگیا ہے۔آج سائنا نہوال کے ساتھ ان کی بہن چندرن شو نے بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار



کرلی۔بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ کی موجودگی میں سائنا نہوال نے اپنی بہن کے ساتھ پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔اس موقع پر ان کو گلدستہ پیش کیاگیا اور پارٹی کا کھنڈوا پہنایاگیا۔امکان ہے کہ بی جے پی،سائنا نہوال کی خدمات دہلی اسمبلی کے انتخابات کی مہم میں حاصل کرے گی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نہوال نے کہا ”میں نے ملک کے لئے میڈلس جیتے ہیں۔میں کافی سخت محنت کرتی ہوں اور میں سخت محنت کرنے والوں کو پسند کرتی ہوں۔میں نے یہ دیکھا ہے کہ وزیراعظم مودی نے ملک کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔میں ان کے ساتھ مل کر ملک کے لئے کچھ کرنا چاہتی ہوں۔مجھے نریندر سر سے کافی جذبہ حاصل ہوتا ہے۔“نہوال نے کہا کہ ان کے لئے یہ سب کچھ نیا ہے لیکن انہیں سیاست کا علم رکھنا اچھا لگتا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے کھیل کود کے فروغ کے لئے کافی کام کیا ہے۔کھیلو انڈیا ایسا پروگرام ہے جس میں کافی حد تک کھلاڑی حصہ لیتے ہیں،کامیاب ہونے والوں کو بڑی بڑی اکیڈیمیوں میں شمولیت اور ملک کیلئے کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم مودی کی ستائش میں قبل ازیں کئے گئے نہوال کے ٹوئیٹس سے یہ سمجھاجارہا تھا کہ ان کا جھکاو زعفرانی جماعت کی طرف ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.