ڈھاکہ، 18 نومبر (یو این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کو فراموش کرکے بنگلہ دیش میں ٹی 20 ورلڈ کپ کی فارم کو
برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا۔
بابر نے جمعرات کو میزبان بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل کہا، “ ورلڈ کپ اب ماضی کی بات ہے۔
ہمیں اب اس سے آگے بڑھنے اور مستقبل کی طرف دیکھنے کی ضرورت ہے۔