ماونٹ مونگانوئی، 21 دسمبر (یواین آئی) پاکستان کے کپتان بابراعظم اور امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ سے چوٹ کے سبب باہر ہوگئے ہیں بابر کی غیرموجودگی میں محمدرضوان ٹیم کی کپتانی سنبھالیں گے بابر کو گزشتہ ہفتہ ٹریننگ سیشن کے دوران داہنے انگوٹھے میں جبکہ امام کے بائیں انگوٹھے میں چوٹ لگ گئی
تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بیان جاری کرکے بتایا کہ ٹیم کا طبی اسٹاف ان دونوں کھلاڑیوں کی چوٹ پر نگرانی رکھے ہوئے ہے اور ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کے دوسرے ٹسٹ میچ میں کھیلنے پر فیصلہ کیا جائے گا۔
سلیکشن کمیٹی نے ٹسٹ سیریز کے لئے 17 رکنی ٹیم میں عمران بٹ کو بھی شامل کیا ہے۔