دبئی، 10 مئی (یواین آئی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور آسٹریلیائی خاتون ٹیم کی وکٹ کیپر بلے باز ایلیسا ہیلی کو اپریل مہینے کے دوران ان کی شاندار کارکردگی کے لئے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ دیا گیا ہے بابر نے جنوبی افریقہ کے خلاف حال ہی میں اختتام پذیر سیریز میں سبھی فارمیٹوں میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت مداحوں اور آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی کی
پہلی پسند بنے ہیں اور یہ انعام اپنے نام کیا ہے۔
آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی کے نمائندہ اور پاکستان کے سابق کرکٹر رمیز راجہ نے اس پر کہا ، دنیا سفید گیند کرکٹ میں دو طرح سے بلے بازی کرتی ہے، جن میں سے ایک طریقہ ہاتھ کھول کر جارحانہ انداز میں کھیلنا، اور دوسرا بابراعظم کا طریقہ ہے۔
جس طریقہ سے ٹائمنگ کے ساتھ بلے بازی کرتے ہیں وہ قابل تعریف ہے اور وہ یہ انعام جیتنے کے حقدار ہیں۔