حیدرآباد ، 5 جولائی (یو این آئی) سابق ہندوستانی کپتان محمد اظہرالدین کو حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے صدر کی حیثیت سے بحال کردیا گیا ہے۔
لوک پال جسٹس (ر) دیپک ورما نے ان کے حق میں فیصلہ سناتے
ہوئے اظہرالدین کو معطل کرنے والے اپیکس کونسل کے پانچ ممبروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں عارضی طور پر نااہل قرار دے دیا ہے۔
ماضی میں قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر اظہرالدین کو ان کے عہدے سے برخاست کردیا گیا تھا۔