حیدرآباد،19 فروری(ذرائع) آئی پی ایل 2021 سیزن کی منی نیلامی میں سن رائزرس حیدرآباد ٹیم کے انتخاب کو لیکر انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اور حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اظہر الدین نے ناراضگی ظاہر کی ہے-
چنئی میں جمعرا ت کو ہوئی
کھلاڑیوں کی نیلامی میں 10.75 کروڑ روپئے کے ساتھ حصہ لے چکی سن رائزرس حیدرآباد ٹیم صرف تین کھلاڑی ہی خرید پائی - نیلامی میں حیدرآباد کے کرکٹروں کے نام آنے کے باوجود سن رائزرس حیدرآباد فرنچائز نے انکی طرف توجہ نہیں دی- اسکو لیکر اظہر الدین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا-