: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد، 8 اکتوبر (ذرائع) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (اے ڈی) نے آج حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن (ایچ سی اے) میں مالی بے قاعدگیوں سے مربوط منی لاڈرنگ کیس میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین سے پوچھ تاچھ کی۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔ وفاقی ایجنسی نے انسدادِ منی لانڈرنگ ایکٹ (پی پی ایم ایل
اے) کے تحت اظہرالدین کا بیان ریکارڈ کیا۔ 61سالہ کانگریس قائد و سابق رکن پارلیمنٹ کو 3اکتوبر کو تحقیقاتی ادارے کے اجلاس پر پیش ہونا تھا لیکن انہیں دی گئی نوٹس پر انہوں نے التوأ طلب کیا تھا اور نئی تاریخ دینے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد ایجنسی نے انہیں ازسرنو سمن جاری کرتے ہوئے 8اکتوبر کو حاضر ہونے کے لئے ہدایت دی۔