میلبورن ، 04 اگست (یو این آئی) کرکٹ آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ رواں سال اکتوبر میں مجوزہ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی ہے جس سے آسٹریلیائی اور کیریبین کھلاڑیوں کے آئی پی ایل
میں مکمل طور پر کھیلنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔
یہ فیصلہ منگل کے روز دونوں بورڈز کی بات چیت میں لیا گیا ۔
رواں سال اکتوبر کے شروع میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جانی تھی۔