کراچی،12 مارچ (یواین آئی) عثمان خواجہ (نوٹ آؤٹ 127) کی شاندار سنچری سے آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ہفتے کو 90 اوور میں تین وکٹ پر 251 رنز کا مضبوط
اسکور بنا لیا۔
خواجہ نے اپنی گیارہویں سنچری بنائی اور 266 گیندوں میں 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 127 رنز بناکر نوٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
خواجہ نے ڈیوڈ وارنر کے ساتھ پہلے وکٹ کےلئے 82 رن جوڑے۔