میلبورن ، 12 نومبر (یو این آئی ) آسٹریلیا نے دسمبر میں ہندستان کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے 17 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں آسٹریلیائی ٹیسٹ اسکواڈ میں نوجوان ول پوکوسوکی
اور کیمرون گرین شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مشیل سویپسن ، مائیکل ناصر اور شان ایبٹ کو بھی پرفارم کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔
ٹم پین کی زیرقیادت ٹیم کی نائب کپتانی پیٹ کمنس کے سپرد کردی گئی ہے۔