نئی دہلی، 04 مئی (یواین آئی) بایو ببل میں کورونا وائرس کے معاملے سامنے آنے کے بعد آئی پی ایل کے غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی ہونے پر آسٹریلیائی کھلاڑی، کوچ اور معاون عملہ مالدیپ جانے کی تیاری میں ہیں۔
ہندوستان میں کورونا وبا کے خطرے
کے پیش نظر آسٹریلیا کی طرف سے ہندوستان پر عائد پابندی کی وجہ سے آسٹریلیائی کھلاڑیوں نے فی الحال اسے عارضی متبادل کے طور پر منتخب کیا ہے۔
کھلاڑیوں ، کوچنگ اسٹاف اور کمنٹیٹرز کو ملا کر آئی پی ایل بایو ببل میں تقریباً 40 آسٹریلین شامل ہیں۔