احمد آباد، 05 ستمبر (ایجنسی)آ سٹریليا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے جمعرات کو یہاں ایک پروگرام کے دوران ہندی الفاظ اور جملوں کو حالات اور مزااحیہ انداز میں استعمال سے شائقین کو حیران کر دیا ۔
42 سالہ لی، جنہوں نے ہندستان میں خاصا وقت گزارا ہے، نے یہاں
بی جے میڈیکل کالج میں ایک پروگرام میں اپنے خطاب اور شائقین کے ساتھ بات چیت کے دوران ہندی الفاظ کا چالاکی سے استعمال کر کے لوگوں کو بھرپور تفریح کا سامان مہیا کیا اور کئی بار انہیں ہکا بکا تک کر دیا۔
لوگوں نے بھی خوب تالیاں بجا کر ان کی ہندی جانکاری کی تعریف کی۔