میلبورن/25جنوری(ایجنسی) عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر قابض سیمونا ہالیپ اور دوسرے مقام پر قابض کیرولینا وونیاژکی سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن خطابی مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گی. دونوں ہی کھلاڑی پہلی بار اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی ہیں اور اپنے پہلے گرینڈ سلیم خطاب سے ایک قدم دور ہیں.
رومانیہ کی ہالیپ نے جمعرات کے روز سیمی فائنل میں جرمنی کی کیربر کو
شکست دی۔ عالمی درجہ بندی میں 16 ویں مقام پر فائز کیربر نے ہالیپ کو کڑی ٹکر دی۔ پہلا سیٹ ہالیپ نے چھ ۔ تین سے جیت لیا لیکن چار ۔ چھ سے دوسرا سیٹ جیت کر کیربر نے شاندار واپسی کی۔ تیسرے سیٹ کو ہالیپ نے نو ۔ سات سے جیت کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
ایک او ر مقابلے میں ڈنمارک کی کیرولینا وونیاژکی نے بلجیم کی الیسے مرٹوس کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے تک فائنل میں اپنا مقام محفوظ کر لیا ہے۔