میلبورن/17جنوری(ایجنسی) سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں اسپین کے مایہ ناز کھلاڑی رافل نڈال کے شاندار کھیل کا سلسلہ جاری ہے۔ نڈال نے اپنے دوسرے میچ میں ارجنٹائن کے لیو ناڈرےکو 2 گھنٹے 38 منٹ تک چلے مقابلے میں شکست دے دی۔ نڈال نے کہا کہ آسٹریلین اوپن ان کا سب سے پسندیدہ ٹورنامنٹ ہے اور وہ تیسرے دور میں پہنچ کر خوش ہیں۔
18px;="" text-align:="" start;"="">
خواتین کے سنگلز زمرے میں ڈنمارک کی کیرولن وزنیاکی نے کروشیا کی جانا فیٹ کو تین سیٹوں تک چلے مقابلے میں شکست دے دی۔ فیٹ پہلی بار آسٹریلین اوپن میں شرکت کر رہی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ کیرولن وزنیاکی اس وقت عالمی درجہ بندی میں دوسرے مقام پر فائز ہیں۔