میلبورن/27جنوری(ایجنسی) ڈنمارک کی کیرولین ووزنياكي Caroline Wozniackiنے رومانیہ کی سمونا ہالیپ Simona Halepکو ہفتہ کو دلچسپ مقابلےمیں 7۔ 6، 3۔ 6، 6۔ سے شکست دی-
ہالیپ کے خلاف جیت درج کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے اپنا ریکیٹ
دور پھینک دیا اور کورٹ پر خوشی میں لیٹ گئیں۔ گرمی اور امس میں کھیلے گئے اس میچ میں ووزنياكي اور ہالیپ دونوں نے ہی پیروں میں درد کی شکایت کی۔ لیکن دو گھنٹے 49 منٹ کی جدوجہد میں ڈنمارک کی کھلاڑی کامیاب رہیں۔
دوسرے سیٹ کا آغاز ہالیپ نے گیم جیت کر کیا لیکن ووزنیاکی نے اسے جوابی اٹیک میں برابر کر دیا۔ ہالیپ نے بعد میں سیٹ کے دوران گیم پر اپنا کنٹرول رکھا اور وہ چھ تین سے سیٹ جیت گئیں۔ اس سیٹ کے دوران ووزنیاکی سے بعض غلطیاں بھی سرزد ہوئیں اور اُن کا بھرپور فائدہ ہالیپ نے اٹھایا۔