سڈنی/8مئی(ایجنسی) ہندوستان کے شیوم شرما اور پورویشا ایس رام کی جوڑی نے آسٹریلیائی اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے مخلوط ڈبلس کے دوسرے دور میں قدم رکھا جب کہ کوالیفائنگ راؤنڈ میں دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں کو ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">شیوم اور پورویشا نے پہلے دور میں منگل کو انڈونیشیائی جوڑی ایزیکل مناکی اور لیانی مناکی کو29 منٹ میں اکیس تیرہ ، اکیس دس سے ہرایا۔ مخلوط ڈبلس کے پہلے دور میں ایک دیگر ہندوستانی جوڑی روہن کپور اور کوہو گرگ کو کوریائی جوڑی کموانگ ہو اور یورملی کے ہاتھوں 29 منٹ میں دس اکیس، گیارہ اکیس سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔