میلبورن، 14 نومبر (یو این آئی) آسٹریلیا کے اہم بلے باز اسٹیوو اسمتھ نے آئندہ ہندوستانے دورے کے لئے ہندوستانی گیند بازوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اب شارٹ گیندوں سے ڈر نہیں لگتا اور وہ اس کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔
اسمتھ نے ہندوستان
کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے نیوز کارپ سے بات چیت کے دوران کہاکہ انہوں نے زندگی میں اتنی شارٹ گیندوں کا سامنا کیا ہے کہ اب انہیں ڈر نہیں لگتا۔
انہوں نے کہا ’’اگر کوئی ٹیم مجھے شارٹ گیندیں ڈالر کر آؤٹ کرنے کی کوشش کرے تو اس سے ہماری ٹیم کو ہی فائدہ ہوگا۔