: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کوالالمپور ، 29 اکتوبر (ایجنسی) ہیلی کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت آسٹریلیا ئی خاتون کرکٹ ٹیم نے پاکستان خاتون کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین
میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کر لی ۔
فاتح ٹیم نے 98 رنز کا ہدف 10.2 اوورز میں 1 وکٹ پر پورا کیا، ہیلی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 67 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اس شاندار کارکردگی پر ان کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔