اسلام آباد ، 05 دسمبر (یو این آئی) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں ایسی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں جو دونوں ممالک کے کرکٹ فینز کو پر جوش کرے۔
کینبرا میں پرائم منسٹر الیون کے خلاف میچ سے قبل میڈیا ٹاک کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہمیں
رنز بنانے کی رفتار تیز کرنی ہو گی، بولرز 20 وکٹیں لیں گے تو ہمارے لیے پلانز پر عملدرآمد کرنا آسان ہو جائے گا۔
جیونیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بولنگ میں بہت آپشنز موجود ہیں ، سڈنی میں گیند ریورس ہوتا ہے ، وسیم جونیئر کو اس لیے ساتھ لائے ہیں، خرم شہزاد اور میر حمزہ دونوں ڈومیسٹک کے پر فارمر ہیں۔