سڈنی ، 08 دسمبر (یواین آئی) آسٹریلیا نے اوپنر میتھیو ویڈ (80) اور آل راؤنڈر گلین میکسویل (54) کی شاندار سنچریوں اور لیگ اسپنر مچل سویپسن (23 وکٹ پرتین وکٹ) کی عمدہ گیندبازی کی بدولت آسٹریلیا نے تیسرا اور آخری ٹی 20 مقابلہ منگل کو 12 رنز سے جیت کر ہندوستان کو کلین سوئپ کرنے سے روک دیا ہندوستان نے سیریز1-2 سے جیت لی۔
آسٹریلیا نے 20
اوور میں پانچ وکٹ پر 186 رنز کا چیلنجگ اسکور بنایا جبکہ کپتان وراٹ کوہلی کی 85 رنز کی عمدہ اننگز کے باوجود ہندوستان 20 اوور میں سات وکٹوں پر 174 رنزہی بناسکا۔
آسٹریلیا نے آخری میچ جیت کر ہندوستان کو اسی طرح ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ کرنے سے روک دیا تھا جس طرح ہندوستان نے آسٹریلیا کو آخری ون ڈے میں شکست دے کر ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کرنے سے روکا تھا۔