میلبورن، 6 جنوری (یو این آئی) آسٹریلیائی حکومت نے عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کو ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لیے آسٹریلیا میں داخل ہونے کے ضوابط پرعمل کرنے میں ناکام رہنے کے بعد ان کا ویزا منسوخ کرکے انہیں وطن واپس بھیج
دیا ہے آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا، ’’جوکووچ کا ویزا منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ضوابط ضوابط ہیں، خاص طور پر جب بات ہماری حدود کی ہو تو ان ضوابط سے بالاترکوئی نہیں ہے۔
ہماری مضبوط سرحدی پالیسیاں آسٹریلیا کے لیے اہم رہی ہیں۔