میلبورن، 29 دسمبر (یواین آئی) پیٹ کمنز کی پانچ وکٹوں اور مچل اسٹارک کی چار وکٹوں کی شاندار گیند بازی کی بدولت آسٹریلیا نے آج دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں چوتھے دن پاکستان کو 79
رنز سے شکست دے دی ہے اور اس کے ساتھ ہی سیریز میں 2-0 سے ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔
آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 318 رنز بنائے تھے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کی پہلی اننگز 264 رنز تک محدود رہی۔