میلبورن، 14 جنوری (یو این آئی) آسٹریلیا کے امیگریشن کے وزیر الیکس ہاک نے جمعہ کے روز سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن سے قبل دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کا ویزا پھر سے منسوخ کر
دیا۔
ہاک نے ایک بیان میں کہا، "آج، مائیگریشن ایکٹ کے سیکشن 133C(3) کے تحت صحت اور تندرستی کی بنیاد پر نوواک جوکووچ کو ملے ویزا کو رد کردیا گیا ہے۔
میں نے یہ فیصلہ مفادعامہ اور صحت کی وجوہات کی بنا پر کیا ہے ۔