ویلنگٹن، 15 مارچ (یو این آئی) ایلیس پیری (22 رن3 وکٹ) اور ایشلی گارڈنر (25 رن پر 3) کی خطرناک گیندبازی اور پھر ریچل ہینس (83) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت آسٹریلیا خاتون کرکٹ ٹیم نے منگل کے روز ویسٹ انڈیز کو 2022 آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ مقابلے میں یکطرفہ انداز میں سات وکٹوں سے شکست دے
دی۔
یہ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کی مسلسل چوتھی جیت ہے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے والی ویسٹ انڈیز آسٹریلیا کی خطرناک باؤلنگ کے سامنے تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی اور 45.5 اوورز میں صرف 131 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
جواب میں آسٹریلیا نے 30.2 اوورز میں تین وکٹ پر 132 رنز بنا کر باآسانی میچ جیت لیا۔