پرتھ، 24 فروری (یو این آئی) گزشتہ چمپئن آسٹریلیا نے ہندستان سے ملی ہار کے جھٹکے سے نکلتے ہوئے آئی سی سی خواتین ٹی -20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میچ میں سری لنکا کو پیر کو پانچ وکٹ سے ہرا
دیا۔
سری لنکا کی ٹیم نے 20 اوور میں چھ وکٹ پر 122 رنز بنائے۔
کپتان اور اوپنر چامري اٹاپٹو نے 38 گیندوں میں سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 50 رن کی شاندار اننگز کھیلی۔