ایڈیلیڈ، 20 دسمبر (یو این آئی) رچرڈسن (42 رن پر 5 وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا نے پیر کی رات ایشز ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری دن انگلینڈ کو 275 رنوں سے شکست دے دی پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی مضبوط برتری حاصل کر لی آسٹریلیا نے انگلینڈ کے سامنے 468 رنز کا ناممکن ہدف رکھا تھا انگلینڈ نے کل
کے 82 رنز پر چار وکٹوں سے پہلے کھیل کا آغاز کیا پیر کو آخری روز انگلینڈ کو جیت کے لیے 386 رنز درکار تھے جبکہ میزبان آسٹریلیا کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرنے کے لیے چھ وکٹیں درکار تھیں۔
رچرڈسن (42 پر 5)، مچل اسٹارک (43 پر 2)، آف اسپنر ناتھن لیون (55 پر 2) اور مائیکل نیسر (28 پر ایک وکٹ) نے آخری سیشن میں انگلینڈ کو 192 رنز آل آؤٹ کردیا۔