میلبورن ، 15 اکتوبر (یو این آئی) کرکٹ آسٹریلیا پر امید ہے کہ اسے 2023 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ملتوی ہونے والی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے ونڈومل گئی ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہاکلے نے جمعرات کو کرکٹ آسٹریلیا کی سالانہ جنرل میٹنگ کے بعد کہا ، "کرکٹ جنوبی افریقہ کے ساتھ
تعلقات اب بہت مضبوط ہیں ، کیونکہ ہم سیریز کے لیے کیلنڈر میں جگہ تلاش کررہے ہیں ۔
جیسا کہ ہم نے اس وقت کہا تھا ، ہم بہت مایوس تھے اور میں جانتا ہوں کہ ہمارے کھلاڑی جنوبی افریقہ نہ جانے کے باعث مایوس ہوئے تھے ، اس لیے ہمیں خوشی ہے کہ ہم 2023 میں دوبارہ سیریز کے لیے ونڈو تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔