سڈنی، 26 اگست (یو این آئی) آسٹریلیا نے اکتوبر میں متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں ہونے والے خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ایلیسا ہیلی کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا
ہے۔
پیر میں اسٹریس فریکچر سے صحت یاب ہونے والی ڈارسی براؤن کو بھی آسٹریلوی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ تجربہ کار اسپینر جیس جانسن کو ورلڈ کپ ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔