میلبورن، 20 دسمبر (یو این آئی) آسٹریلیا نے ہندوستان کے خلاف بارڈر - گاوسکر سیریز کے بقیہ دو ٹیسٹ میچوں کے لیے ان کیپیڈ سیم کو نسٹاس کو ٹیم میں شامل کیا
ہے۔
آسٹریلیائی سلیکٹرز نے میلبورن اور سڈنی ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کیپڈ اوپنر سیم کو نسٹاس کو آخری دو ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔