سڈنی ، 11 دسمبر (یواین آئی)ہندوستانی بلے بازی گلابی گیند کے سامنے پہلے ڈے نائٹ پریکٹس میچ میں آسٹریلیا اے کے خلاف پہلے دن جمعہ کو 194 رن پر ڈھیر ہوگئی جبکہ تیزگیندباز جسپریت بمراہ (ناٹ آوٹ 55) نے اپنے کیر یر کی پہلی نصف سنچری بناتے ہوئے ہندوستان کو قابل دفاع اسکور تک پہنچایا۔
اس کے بعد ہندوستانی گیندبازوں نے
جارحانہ گیندبازی کرتے ہوئے آسٹریلیا اے کو پہلی اننگز میں صرف 108 رن پر سمیٹ دیا اور پہلی اننگز میں 86 رن کی سبقت حاصل کرلی ۔
ہندوستان نے اپنے نو وکٹ صرف 123 رن پر گنوا دیئے تھے لیکن بمراہ نے جوابی حملہ کتے ہوئے صرف 57 گیندوں میں چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 55 رن بنائے اور ہندوستان کو قابل دفاع اسکور دیا۔